Add To collaction

22-Jul-2022 لیکھنی کی کہانی -

پنکھوں کے انسانیت پہ احسانات 

 (ایک بہترین مزاحیہ تحریر)


گھروں میں زبان کے بعد جو چیز سب سے زیادہ چلتی ہے وہ  ہے پنکھا  - - - پنکھوں کے آباؤاجداد کو ایک زمانے میں ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا تھا۔ اسیے رنگ برنگے گوٹے کناریوں سے سجایا جاتا تھا۔ اسے جَھلنے کے لئے ملازم رکھے جاتے تھے۔

کسی کو عزت دینی ہو تو اسے گاؤ تکیہ دے کر پنکھا جھَلا جاتا تھا اور بےعزت کرنا ہو تو پنکھے کی ڈنڈی سے مرمت کی جاتی تھی۔

وقت گذرا پنکھوں کے "پَر" نکل آئے۔ اب پنکھے ہاتھوں سے نکل کر سر پر سوار ہوچکے۔ بعض "پہلو" سے بھی لگے ہوتے ہیں۔ پنکھا پر رکھتے ہوئے بھی خود اُڑ نہیں پاتا مگر "ہلکے اجسام" کو اُڑادیتا ہے۔

پنکھا چلے تو بِل آتا ہے اور نہ چلے تو پسینہ آتا ہے۔ پنکھا نیا ہو تو ہوا دیتا ہے اور پرانا ہوجائے تو آواز۔

زمانے کی ہوا لگ جائے تو بندہ خراب ہوجاتا ہے اور پنکھے کی ہوا ضرورت سے زیادہ لگ جائے تو بیمار۔

حضرتِ انسان کی طرح پنکھوں نے بھی بہت سے بہروپ بدلے ہیں  - - - پنکھا، شوہر اور بیوی  - - - سوتے جاگتے ساتھ رہتے ہیں، مگر پنکھا ہمیشہ سب کو اپنے نیچے یا پہلو میں رکھتا ہے اوپر آنے نہیں دیتا ہے  - - - پنکھا صحبت کا بہت اثر لیتا ہے۔ ہیٹر کے ساتھ لگا ہو تو گرم ہوا پھینکنے لگتا ہے۔ 

پنکھے کی مرغوب غذا بجلی ہے مگر کبھی کبھی بیٹری بھی کھالیتا ہے۔ گنجے اور ٹوپی والے پنکھے کو ”سیکولر“ سمجھتے ہیں اور اس سے ہمیشہ فاصلہ رکھتے ہیں  - - - زلف دراز ہو تو پنکھے کی ہوا خوشبو دینے لگتی ہے۔ 

کیسی عجیب بات ہیے کہ پنکھے کو انگریزی میں فین کہتے ہیں- - - اور فین کو اردو میں پرستار - - - آدمی مشہور ہی تب ہوتا ہے جب وہ اپنے فینز " پیدا" کرلے۔ یہ پیدائش خاندانی منصوبہ بندی کو متاثر نہیں کرتی۔ عام آدمی پنکھوں کے ساتھ لٹکا ہوتا ہے اور خاص آدمی کو اس کے فین اٹھائے پھرتے ہیں۔

پنکھوں کی ’مونوپلی‘ کو ائیر کنڈیشنر نے ختم کیا۔ یہ سیرت میں پنکھوں سے بھی زیادہ ٹھنڈا ہے مگر پنکھا پھر بھی اس سے نہیں جلتا کیونکہ اس کے پر نہیں جلتے۔

سچ تو یہی ہے پنکھے گرمی کو مارتے ہیں۔ اگر پنکھے نہ ہوتے تو ہم سب آدھے پکے ہوتے اور ٹھنڈی ہوا کے لئے کھلے آسمان کو تک رہے ہوتے۔

اے پنکھے تیرا شکریہ، تو نہ ہوتا تو ہماری ہوا خراب ہوتی, 
 copied

   7
1 Comments

Zoya khan

22-Jul-2022 07:42 PM

👍👍👍

Reply